Blog
موبائل پر کتابیں کیسے پڑھیں ؟
مہنگائی ، نوکری یا مصروف شیڈول کی وجہ سے کئی لوگ کتابیں نہیں لے پاتے ۔۔۔ نوکری والا ہر وقت کتاب ساتھ نہیں رکھ سکتا ۔۔ ہمارے پاس کئی دفعہ بہت زیادہ وقت فری ہوتا ہے جو ہم ضائع کر دیتے ہیں ۔
کتابیں موبائل پر پڑھنا ایک بہت ہی مفید اور آسان کام ہے ۔ لوگ اکتا اس وجہ سے جاتے ہیں انھیں موبائل پر پڑھنے کا طریقہ نہیں آتا ۔ آج میں کچھ اپنے تجربات لکھوں گا جس کی وجہ سے سخت ڈیوٹی کے باوجود بھی میں کتاب پڑھ پاتا ہوں ۔
1۔ سب سے بڑی غلطی جو لوگ کرتے ہیں موبائل ایسے ہی سیدھا پکڑ کر کتاب پڑھنا شروع کر دیتے ہیں ۔ سیدھے موبائل پر کتاب پڑھنا آپ کو بور کر دے گا کتاب ہمیشہ Landscape View میں پڑھیں ۔ یہ View سیٹ کرنے کے بعد ٹھوڑا سا زوم کر لیں تاکہ پوری سکرین پر ایڈجسٹ ہو جائے کتاب ۔
2۔ کتاب پڑھتے وقت اپنے موبائل پر Reading Mode لازمی آن کر لیا کریں ۔ اس سے آنکھوں پر دباؤ کم پڑتا ہے ۔
3۔ موبائل پر اچھا ایپ رکھیں جس سے کتابیں پڑھ سکیں میرے پاس دو موجود ہیں 1۔ Xodo App۔ 2۔ Readera یہ دونوں کی اچھے ایپ ہیں ۔ زیادہ فنکشن Xodo کے اندر ہیں ۔
4۔ موبائل پر کتاب پڑھتے وقت بھی چیزوں کو ہائی لائٹ کیا کریں جیسے کتاب پر کرتے ہیں ۔
5۔ موبائل پر نوٹیفیکیشن بند رکھا کریں ۔ انٹرنیٹ بند کر دیا کریں ۔
6۔ زیادہ گردن جھکا کر مت پڑھا کریں ۔۔ موبائل ٹھوڑا اوپر رکھا کریں ۔
7۔ ٹائم بریک ضرور لیا کریں اس دوران آنکھوں کو ریلیکس کریں ۔
- شروع میں ایسی کتابیں پڑھیں جو مختصر اور آسان ہوں جسے ختم کرنے کے بعد آپ کو Sense Of Achievement محسوس ہو ۔
شکریہ 🩷